پی آئی اے پرواز ایک بار پھر حادثے کا شکار

کراچی سے جانیوالی پی آئی اے پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پرحادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

 

طیارے کے بے قابو ہوکر رن وے پر اترنے سے اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا

مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، اس سے قبل بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔

جنوری 2017 میں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فرانس کےطیارے سے ٹکرا گیا تھا، جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا تھا تاہم مسافر محفوظ رہے تھے۔

اس سے قبل دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت طیارے  میں سوار 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔

اسی سال ملتان میں پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کے انجن میں ٹیک آف سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔