میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ’لوگ ہر دن انسٹاگرام پر اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں، اس قسم کا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جس سے کمیونٹی متاثر ہو اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی جائے‘۔
بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ تھرڈ پارٹی ایپ سے صارف کی لاگ اِن اور پاس ورڈ کی معلومات چوری کی جاتی ہیں جس کے بعد اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
تاہم انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے جعلی فولوورز، لائکس اور تبصروں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔