نئی حکومت کا عوام کو تحفہسردیوں میں گیس صرف 8 گھنٹے ملے گی
لاہور نئی حکومت نے ایک بار پھر عوام دشمن فیصلہ کر لیا۔سردیوں میں اب گیس صرف 8گھنٹے ملے گی۔محکمہ سوئی گیس نے لوڈ مینجمنٹ پلان حکومت کو بھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ سوئی گیس نے لوڈ مینیجمنٹ کا پلان وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔جس کے تحت گھریلو صارفین کو صرف 8گھنٹے گیس ملے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتائے گئے اوقات کار کے مطابق صبح 5 سے 9 بجے تک اور شام 5 سے 9بجے تک گھروں میں گیس دستایب ہو گی۔یکم دسمبر سے صنعتوں کو ملنے والی گیس میں بھی 28فیصد کمی کی جائے گی۔جب کہ محکمہ سوئی گیس نے گیس کمپریسر لگانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے لاہور میں 35ٹیمیں بنا لی ہیں جو گھروں اور دکانوں میں چھاپے ماریں گی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے گیس پریشر میں کمی آ رہی ہے۔
خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی جس میں کھانے پکانے کے اوقات کار میں سوئی گیس کی بندش سے ہوٹلوں اور تندروں پر رش بڑھنے لگا ہے۔ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ اس کا چوری ہونا بھی ہے ملک کے مختلف حصوں میں گیس چوری کی جاتی ہے۔حکومت کی طرف سے بجلی و گیس چوری کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے کارروائیوں کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔
تاہم ایسے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو چوری پکڑے جانے کے باوجود بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔جب کہ مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے محکمہ سوئی گیس نے ٹیمیں بھی تیار کر لی ہیں۔محکمہ سوئی گیس نے 35ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو لاہور کے مختلف علاقوں اور دکانوں پر چھاپے ماریں گی۔