انچاس سالہ ملائیشین بادشاہ نے روس کی 25 سالہ سابق ملکہ حسن سے شادی کرلی

تینگکو محمد فارس پترا اور ریحانہ (اوکسانا ویوہڈینا) کی شادی 22 نومبر کو روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوئی—

سابق مس ماسکو نے ملائیشین بادشاہ سے شادی سے قبل رواں برس اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا نام ریحانہ رکھا گیا—.


ریحانہ نے 2016 میں مس ماسکو کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے چین اور تھائی لینڈ میں بھی کام کیا تھا۔ 

 رپورٹس ہیں کہ شادی کے بعد ریحانہ نے حجاب بھی لینا شروع کردیا ہے۔

ریحانہ نے اکنامکس روس یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کا شعبہ اختیار کیا اور اب انہیں ملائیشیا کی ملکہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔