ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لاہور سے چین جانیوالی بس سروس کو غیر قانونی ..
لاہور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لاہور سے چین جانیوالی بس سروس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بند کر دیا۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق بس غیر قانونی طورپر چلائی جا رہی تھی ،بس کا روٹ پرمٹ لاہور سے مانسہرہ تک تھا جو بغیر منظوری چین جا رہی تھی ۔ اس کے ساتھ بس ایک نجی ہوٹل کی لابی سے مسافروں کو لیکر چین تک جاتی تھی ۔اس حوالے سے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو خط لکھا ہے کہ پہلے قانونی طورپر چین تک جانے کا روٹ پرمٹ لیں ،اس کے بعد بس کو کسی منظور شدہ بس سٹینڈ سے چلایا جائے ۔