پشاور ائیرپورٹ سے 2 اراکین قومی اسمبلی کو حراست میں لیا

پشاور ائیرپورٹ سے 2 اراکین قومی اسمبلی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات



بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود دبئی جانے کی کوشش کرنے پر محسن داوڑ اور علی وزیر کو طیارے سے اتار لیا گیا

پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر 2018ء) پشاور ائیرپورٹ سے 2 اراکین قومی اسمبلی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات، بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود دبئی جانے کی کوشش کرنے پر محسن داوڑ اور علی وزیر کو طیارے سے اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 اراکین قومی اسمبلی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آزاد اراکین اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو دبئی جانے سے روکا گیا ہے۔

محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، اس کے باوجود دونوں اراکین اسمبلی نے غیر قانونی طور پر دبئی جانے کی کوشش کی۔ اسی باعث ایف آئی اے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز سے محسن داوڑ اور علی وزیر کو آف لوڈ کردیا۔ فلائیٹ سے آف لوڈ کرنے کے بعد ایف آئی اے نے دونوں اراکین اسمبلی کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی اور بعد ازاں انہیں جانے دیا۔