ڈالر کی قیمت کم ہونے والی ہےپیر کو ڈالر کی قیمت کیا ہو گی ؟

زبردست خوشخبری دے دی



کراچی : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان سے سوال کیا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر سب تشویش کا اظہار کررہے ہیں، آپ کے خیال میں پیر کے روز ڈالر کا کیا ریٹ ہو گا ؟ جس پر صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ انٹربینک کاروباری ہفتے کے اختتام پر 3850 پر بند ہوا ہے، اگر انڈیکس اس سے نیچے آجاتا ہے تو ڈالر واپس 135 روپے پر آجائے گا۔

جس پر حامد میر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت پیر تک 134 ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 142 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ڈالر کی قیمت میں اس حالیہ اضافے اور روپےکی قدرمیں کمی سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدی مصنوعات جس میں کھانے کا تیل، مختلف دالیں، خشک دودھ، پیٹرول، ڈیزل، الیکٹرونکس مصنوعات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں وغیرہ سب کچھ مہنگا ہونے کا واضح امکان پیدا ہو گیا تھا ۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کےبعد سے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ۔ تاہم بعد ازاں سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 138 روپے پر ٹریڈ ہونا شروع ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کا ریٹ 142 روپے تک پہنچنے کے بعد کمرشل بینکوں کو ڈالر صرف حقیقی خریداروں کو فروخت کرنے کی ہدایت کی جبکہ کمرشل بینکوں کو اس کے علاوہ بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے کئی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں جس کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہو کر 138 روپے پر آگئی ۔ تاہم اب پیر کے روز تک ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔