اب انسٹاگرام پر بھی 'واکی ٹاکی' دستیاب

’واکی ٹاکی‘ فیچر کی مدد سے صارفین مختصر پیغام اپنی آواز میں بھیج سکتے ہیں—

انسٹاگرام کے واکی ٹاکی فیچر کی ایک جھلک— 

اس فیچر کی نشاندہی مائیک آئیکون سے ہوگی، جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو کچھ دیر تک مائیک بٹن دبا کر رکھنا ہوگا تاکہ وہ اپنے دوست کو مختصر پیغام بھیج سکے۔ 

اس فیچر کی مدد سے اب انسٹاگرام صارفین کو چیٹ میں ٹائپنگ کی مشکل پیش نہیں آئے گی وہ جلدی کی صورت میں وائس نوٹ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔