کم جانگ ان سبز رنگ کی ریل میں بیجنگ پہنچے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان متوقع دوسری ملاقات سے قبل کم جانگ ان کے دورہ چین سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ان کی تیاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔
کم جونگ ان کے دورہ چین سے ایسا لگتا ہے کہ وہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان معاملات میں چین کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں اور امریکا سے مذاکرات میں چین کو شامل کرنا شمالی کوریا کی حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہے۔