عمران خان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔

سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا'۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے'۔