العزیزیہ ریفرنس کیس، نواز شریف کے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 21 جنوری کو ہو گی

نوازشریف کی سزامعطلی اور ضمانت کی درخواست بھی ساتھ ہی سنی جائے گی


اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس کیس کےفیصلے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت 21 جنوری کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل 21 جنوری کو ہو گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج جسٹس عامر کیانی اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے جبکہ وکیل صفائی خواجہ حارث دلائل دیں گے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق نوازشریف کی درخواست ڈویژن بینچ سنے گا، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی بینچ میں شامل ہیں ، نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست بھی ساتھ ہی سنی جانی ہے۔ یاد رہے نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزامعطلی، ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ ہونے تک سزامعطل کر کے ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ آٹھ جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن پر مختصرحکم نامہ جاری کردیا تھا۔ مختصر حکم نامے پر جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامرفاروق کے دستخط موجود تھے ۔ عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزامعطلی اورضمانت کی درخواست اپیل کے ساتھ سنی جائےگی جبکہ سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اور اپیل کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجاری حکم نامے پرخواجہ حارث کی حاضری لگادی گئی تھی۔جس کے بعد نواز شریف کی جانب سے اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس کے بعد گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی تھی تاہم آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی جانب سے سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست 21 جنوری کو ایک ساتھ سنی جائے گی۔