سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر بزنس اور پاور صارفین کے لیے رقم کے عوض رکنیت حاصل کرنے کے آپشن کے بارے میں غور کر رہی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سروس کو حالیہ برسوں کے دوران ترقی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے اور وہ اس نئے خیال کے بارے میں سروے کر رہی ہے تاکہ لوگوں کی دلچسپی کے بارے میں اندازہ لگا سکے۔
اطلاعات کے مطابق پیسے دے کر خدمات حاصل کرنے والے اراکین کے لیے ٹویٹ کا وسیع ورژن دستیاب ہو گا جس میں ٹوئٹر ڈاٹ کام سے زیادہ سہولیات ہوں گی۔
٭ ٹوئٹر کے مالی خسارے میں اضافہ
٭ ٹوئٹر پر ٹرینڈز کی جنگ
بہرحال کمپنی نے اپنے موجودہ صارفین سے خدمات کی قیمت حاصل کرنے کے بارے میں کوئی عندیہ نہیں دیا ہے۔
لیکن ممبرشپ کی نئی سکیم سے ٹوئٹر کو ایک ایسے وقت میں آمدنی کا نیا ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے جب صارفین بڑی تعداد میں سنیپ چیٹ جیسے نیٹ ورکز کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔
ٹوئٹر کے صارفین میں اضافہ ہونا بند ہو گیا ہے اور اشتہار سے ہونے والی آمدنی اس کا واحد ذریعہ ہے جو کہ تنزلی کا شکار ہے۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر کی آمدن میں اس وقت کمی دیکھی جا رہی ہے جب آن لائن کے اشتہار بازار میں خاطر خواہ اضافہ نظر آ رہا ہے۔