views

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کےبھیک مانگنےسے متعلق تحریری جواب جمع کروادیا ۔
وزارت خارجہ نے انکشاف کیا گیا کہ پاکستانی بھیک مانگنےکیلئےسعودی عرب جاتےہیں۔ جدہ، ریاض، مکہ اور مدینہ میں پاکستانی بھیک مانگنے میں ملوث ہیں، یہ افراد رمضان اور ذی الحجہ کے مہینوں میں بھیک مانگتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے افسوس ناک انکشاف پر وفاقی وزیرانسانی حقوق شیری مزاری نے تشویش کا اظہار کیا اورساتھ ہی غلط کام کرنےوالےپاکستانیوں کےخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔
شیری مزاری کا کہنا تھا کہ ٹورآپریٹرزکےتوسط سےبھیک مانگنےمیں کوئی ملوث ہوا تولائسنس منسوخ کیا جائے۔ کچھ بھی ہو،اس سے پاکستان کا امیج خراب ہوتا ہے۔
اجلاس میں بیرون ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے اعداد و شمار سے متعلق تحریری جواب بھی جمع کرادیا گیا۔
Comments
0 comment