برازیل کے میوزیم میں لگنے والی آگ کی تصاویر
برازیل کے میوزیم میں لگنے  والی آگ کی تصاویر
برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں قائم ملک کے قدیم ترین سائنسی ادارے نیشنل میوزیم میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جو کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور رواں سال کی ابتدا میں اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔

برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں قائم ملک کے قدیم ترین سائنسی ادارے نیشنل میوزیم میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جو کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور رواں سال کی ابتدا میں اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔

  • برازیل میوزیم

    آگ اتوار کو میوزیم بند ہونے کے بعد بھڑکی اور پھر پوری عمارت میں پھیل گئی۔ آگ بجھانے والا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔


  • برازیل میوزیم

    عمارت میں لگنے والی آگ سے رات روشن رہی اور شہر ریو دی جنیرو میں دھوئيں کے بادل اٹھتے نظر آئے۔


  • برازیل میوزیم

    کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں لیکن میوزیم کے نوادرات کو نقصان پہنچنے کا شدید خدشہ لاحق ہے۔


  • برازیل میوزیم

    آگ بجھانے والا عملہ تندہی کے ساتھ آگ پر قابو پانے میں لگا ہوا ہے تاکہ اس قومی وراثت کو کسی حد تک بچایا جا سکے۔


  • برازیل میوزیم

    اس میوزیم میں برازیل اور مصر سمیت دوسرے ممالک کی تواریخ سے متعلق 20 ہزار نادر اشیا رکھی ہوئی تھیں جن میں برازیل کے شاہی خاندان کے ذخائر بھی تھے۔


  • برازیل میوزیم

    اس میوزیم کے قدرتی تاریخ کے ذخائر میں ڈائنوسار کی ہڈیاں اور ایک خاتون کا 12000 سال پرانا ڈھانچہ رکھا ہوا تھا۔ یہ ڈھانچہ امریکی بر ا‏عظموں پر دریافت ہونے والا قدیم ترین ڈھانچہ تھا۔


  • برازیل میوزیم

    برازیل کے ٹی وی گلوبو کے ساتھ ایک انٹرویو میں میوزیم کے ڈائریکٹر نے اسے 'ثقافتی سانحہ' قرار دیا ہے۔


  • برازیل میوزیم

    آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہو سکا ہے۔ برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے ایک ٹویٹ میں اسے برازیل کے تمام باشندوں کے لیے 'افسوسناک دن' قرار دیا ہے۔


  • برازیل میوزیم

    برازیل کے صدر نے یہ بھی کہا کہ ہماری تاریخ کی قدر کا اس عمارت کو ہونے والے نقصانات سے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔'

  • برازیل میوزیم

    ریو دی جنیرو کے باشندے اس عجائب گھر میں آگ لگنے پر صدمے میں ہیں جبکہ اس سے قبل میوزیم کے ملازمین نے فنڈ میں کٹوتی اور عمارت کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations