باٹا پاکستان کی ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے جوتے عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز
باٹا پاکستان کی ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے جوتے عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز
باٹا کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد عمران ملک نے باٹا پور لاہور میں واقع کمپنی کے ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کی۔


کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے جوتے بنانے والی معروف کمپنی باٹا نے ہیروز مہم کا آغاز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد کے درمیان دنیا بھر میں 10 لاکھ جب کہ پاکستان میں ایک لاکھ جوتے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لاہور، کراچی، پشاور، ملتان، اسلام آباد اور فیصل آباد کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جوتے تقسیم کیے جائیں گے۔ 

محمد عمران ملک کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں گھرکی ٹرسٹ اسپتال میں تین ہزار جوتوں کے جوڑے عطیہ کرنے جا رہے ہیں اس کے علاوہ باٹا مستحق افراد میں فیس ماسک، راشن اور امدادی رقوم بھی تقسیم کر چکا ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations