views

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ماسک سمیت دیگر طبی اشیاء اور ادویات کی دستیابی کا مارکیٹ میں فقدان دیکھا گیا ہے تاہم اس خدشے کے باعث چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب نے ڈرگ انسپکٹرز کے نام مراسلہ لکھا جس میں ڈیکسامیتھاسون کی خریدو فروخت پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈرگ کنٹرولرپنجاب نے مراسلے میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے یہ دوا اہم ہے لہذا دوا کی موجودگی اور ترسیل سے متعلق رپورٹ کل تک جمع کرائی جائے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے سائنسدانوں نے اسٹیرائیڈ دوا ڈیکسامیتھاسون کو کورونا وائرس کے علاج میں انتہائی مؤثر قرار دیا ہے۔
برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کورونا کے خلاف ڈیکسامیتھاسون دوا کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے استعمال سے 3 میں سے ایک شدید بیمار کورونا مریض صحت یاب ہونے لگا ہے۔
برطانوی سائنسدان پروفیسرپیٹر ہاربے کے مطابق یہ اب تک کی پہلی دوا ہے جس نے کورونا میں اموات کو کم کرکے دکھایا ہے اور یہ ایک اہم پیشرفت ہے۔
Comments
0 comment