فیصل آباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ پر پولیس کا چھاپہ لوگ سامان چھوڑ کر ڈورپڑھے
فیصل آباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ پر پولیس کا چھاپہ لوگ سامان چھوڑ کر ڈورپڑھے
فیصل آباد میں کورونا کے ایس او پیز کے باوجود کرکٹ کا میلہ سجا جس میں 200 سے زائد تماشائیوں نے بھی شرکت کی۔

گرفتار افراد کو گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کرکٹ میچ کھیلنے پرکھلاڑیوں سمیت 200 سے زائد تماشائیوں کے اجتماع پر کارروائی کی اور  ایس او پی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار افراد کو گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی سختی سے تاکید کی ہے جس کے باعث تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations