حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت کے بعد منفی آگیا، پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوالیہ نشان
حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت کے بعد منفی آگیا، پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوالیہ نشان
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منفی آگیا جس نے پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوال اٹھادیا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل کرائےگئے کورونا ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس میں محمد حفیظ بھی شامل تھے۔

تاہم آج محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے کووڈ 19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

محمد حفیط نے لکھا کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی لیکن دل کی تسلی کے لیے ذاتی طور پر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گیا۔




View image on Twitter






انہوں نے رپورٹ سب سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے شکر سے میرے اور میرے گھر والوں کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations