816
views
views
کارروائی میں تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور کسٹمز کی جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی بھی برآمد کی گئی

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں میٹھی چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز نے چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست اور بڑی تعداد میں کروڑوں روپے مالیت کا ممنوعہ انڈین سامان بھی برآمد کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے شیر شاہ میں چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین کچ کے کنٹینر برآمد کر لیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور کسٹمز کی جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان خود کوکسٹمز اہلکار ظاہر کرکے گاڑی میں ممنوعہ سامان اسمگل کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین گٹکا بنانے کے گودام سے اسمگل شدہ چھالیہ بھی برآمد ہوئی ، برآمد کیے جانے سامان کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔
Comments
0 comment