کورونا وائرس: آسکر کے بعد گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی مؤخر

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکر  کے بعد فلمی دنیا کے دوسرے معتبر ترین ایوارڈ کا اعزاز رکھنے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو بھی 2 ماہ تک کے لیے مؤخر کردیا گیا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب ہر سال جنوری کے آغاز میں منعقد ہوتی ہے اور اسی تقریب کے بعد سے ہی سال بھر کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔

ہالی وڈ فورین پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اب تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہوگی، اب سال 2021 کی گولڈ گلوب ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو منعقد ہوگی۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گولڈن گلوب ایوارڈز سے قبل رواں ماہ 16 جون کو آسکر اکیڈمی نے بھی ایوارڈز تقریب کو 2 ماہ تک مؤخر کیا تھا۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 2 ماہ مؤخر ہونے کے بعد یہ 25 اپریل 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی میلوں اور تقریباب کو بھی منسوخ کیا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر میں فلموں کی شوٹنگ اور ان کی ریلیز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

YOUR REACTION?



Facebook Conversations



Disqus Conversations