937
views
views
یہی وجہ ہے کہ مختلف ممالک میں شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا جارہا ہے تاکہ بچے بڑوں سب کو اس متعلق آگاہی ہو۔

کورونا وائرس کا فی الحال تو کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے لیکن اس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننا، صابن سے ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر انطالیہ کے ٹائے میوزیم میں تمام مجسموں کو ماسک پہنا دیا ہے تاکہ بچوں کو بتایا جا سکے کہ کووڈ 19 سے بچنے کے لیے ماسک کی اہمیت کتنی ضروری ہے۔

ٹائے میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ احتیاطی تدابیر کو فراموش کر دیں لہذا یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی اسے سنجیدہ لیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا وہ مہلک وائرس ہے جو بچوں کو بھی نہیں چھوڑتا اس لیے بچوں میں شعور پیدا کرنا انتہائی اہم ہے۔

Comments
0 comment