871
views
views
کورونا وبا، کلینکس میں ڈاکٹروں نے فیس100 گنا بڑھادی

کورونا وبا کے باعث نجی کلینکس میں ڈاکٹروں نے معائنہ فیس اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وبا کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کی سہولت بند ہونے سے گلی محلوں اور کمرشل علاقوں میں نجی کلینکس میں ڈاکٹروں نے معائنہ فیس اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے ان نجی کلینکس میں رش کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی من پسند فارمیسی سے خریدنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
Comments
0 comment