کورونا کےمریضوں کا نیاریکارڈقائم، وہ 3ممالک جہاں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے
کورونا کےمریضوں کا نیاریکارڈقائم، وہ 3ممالک جہاں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے
دنیا بھر میں اب تک 90 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا کےمریضوں کا نیاریکارڈقائم، وہ 3ممالک جہاں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے


عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد میں سب سے زیادہی یعنی ایک لاکھ تراسی ہزار متاثرین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ 

ان میں سے زیادہ تر متاثرین کا تعلق برازیل، امریکہ اور انڈیا سے ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

بھارت کی بات کریں تو وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 4لاکھ 40ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 14,011افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے خلافعالمی سطح پر یکجہتی اور لیڈرشپ کا فقدان وائرس سے زیادہ بڑا خطرہ ہے

جنوبی کوریا میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے گزر رہا ہے تاہم ملک میں متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔

فرانس نے ملک میں سینما گھر، سوئمنگ پول اور چھٹی گزارنے کے مراکز کھول دیے ہیں اور 15 برس تک کے تمام طلبا بھی سکول جا رہے ہیں۔

امریکہ یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations