views

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 30 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4471 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہو گئی ہے جن میں سے 71 ہزار 458 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں َ
سب سے زیادہ کیسز
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 66 ہزار 943 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ سندھ میں 69 ہزار 628 ، خیبرپختونخوا 21 ہزار 997 ، بلوچستان میں 9 ہزار 475 ،اسلام آباد 10 ہزار 912، گلگت بلتستان ایک ہزار 288، آزاد کشمیر میں 845 افراد یں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
اموات
ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 89 اموات جبکہ کورونا کے مزید 4 ہزار 471 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں تعداد 1435 تک پہنچ گئی ہے ، سندھ میں 1089، کے پی کے میں 521، اسلام آباد میں 101 ، بلوچستا ن میں 102، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
Comments
0 comment