views

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی۔ جن میں سے 67 ہزار 892 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سب سے زیادہ کیسز
سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353، پنجاب میں 65 ہزار 739، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 444، بلوچستان میں 9 ہزار 328، اسلام ا?باد میں 10 ہزار 662، آزادکشمیر میں 813 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 278 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 119 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں،جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 501 ہوگئی ہے۔
اموات
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 48، خیبر پختونخوا میں 808، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اور ا?زاد کشمیر میں 19 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment