1,573
views
views
دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات نے قومی اسمبلی میں جہاں نئے چہرے متعارف کروائے وہی مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سے چند بڑے نام بھی شامل ہیں۔
پندرہویں قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پہلی بار منتخب ہوکر ایوان میں قدم رکھا، جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی پہلی بار قومی اسمبلی تشریف لائے۔ لیاری سے بلاول بھٹو زرداری کو شکست سے دوچار کرنے والے تحریک انصاف کے شکور شاد بھی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی پہنچے۔
تحریک انصاف کے اسد قیصر، پرویز خٹک، فواد چوہدری، زر تاج گل، صداقت علی عباسی، فرخ حبیب، فرخ الطاف بھی پہلی بار ایوان کا حصہ بنے ہیں۔
دیگر میں فیض اللہ کموکا، علی زیدی قاسم سوری، خرم نواز، میجر (ر) طاہر صادق، چوہدری حسین الٰہی، مہناز اکبر، زین قریشی، شاہ زین بگٹی، علی جدون اور ڈاکٹر نثار احمد چیمہ بھی پارلیمان کے نئے چہرے ہیں۔
اسکے علاوہ خواجہ آصف کی اہلیہ اور ان کی بھانجی سمیت دیگر رہنماوں کی خواتین رشتہ دار بھی پہلی بار رکن قومی اسمبلی بن گئیں۔
Comments
0 comment