معروف اداکار ، کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
معروف اداکار ، کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کوخدا حافظ، طارق عزیز بھی چل بسے


لاہور: معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور  شاعر  طارق عزیز دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

معروف کمپئیر طارق عزیز  کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر  بھی دکھائے ہیں جب کہ یہ 1997 سے 1999 تک  سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

طارق عزیز کو پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے کوئز شو 'نیلام گھر' سے پہچانا جاتا ہے جو سب سے پہلے 1974 میں نشر ہوا تھا۔

بعد ازاں اس مقبول ترین شو کا نام بدل دیا گیا تھا اور اسے 'طارق عزیز شو' اور بعد میں 'بزم طارق عزیز ' کے نام سے جانا جاتا تھا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations