مجھ جیسا آدمی سیاست نہیں کرسکتا، شاہد آفریدی
مجھ جیسا آدمی سیاست نہیں کرسکتا، شاہد آفریدی
کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ان جیسا آدمی سیاست نہیں کرسکتا

Mujh Jaisa Admi Siyasat Nahi Kr Sakta Shahid Afridi

کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ان جیسا آدمی سیاست نہیں کرسکتا، وہ جس سیاسی جماعت میں جائیں گے وہاں سے جلد نکالے جائیں گے کیونکہ وہ اپنی ہی جماعت کے خلاف باتیں کر رہے ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ’جیونیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘میں ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے، یہ پروگرام ’جیو نیوز‘ پر آج رات 10بج کر 5منٹ پر پیش کیا جائے گا۔

شاہد آفریدی نے اپنے سیاسی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اچھا کام کرے تو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ عمران خان کے ہر اچھے کام میں سب سے آگے رہے ہیں، پرویزخٹک کے خلاف بیان کے بعد وضاحت کرکے عمران خان کو خوش نہیں کیا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations