مرحبا جیک! ٹویٹر کے بانی کا دبئی میں شاندار استقبال
مرحبا جیک! ٹویٹر کے بانی کا دبئی میں شاندار استقبال
حکام کی جانب سے دبئی آمد پر جیک ڈورسی پاسپورٹ پر خصوصی مہر ثبت کی گئی

Jack Dorsey


ابوظبی : دورہ امارات کے دوران ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد سے ملاقات کی اور ٹویٹر پرپوسٹ کی گئی ٹویٹس پرمشتمل کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی ان دنوں دُنیا بھرمیں کمپنی کے دفاتر کے دوروں پرہیں، وہ شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے تو ان کا سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا، ٹویٹر کے بانی اپنے حیران کن استقبال پرششدر رہ گئے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیک ڈورسی کو دبئی حکام نے والہانہ استقبال کرکے حیران کردیا، دبئی ہوائی اڈے پر پہنچنے پرانہوں نے اپنا پاسپورٹ وصول کیا جس پر معزز مہمان کے ساتھ والہانہ محبت کے اظہار کے طور پر ٹویٹر کے لوگو پرمشتمل خصوصی لیبل لگایا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ تصویر ڈورسی نے ٹویٹر پربھی پوسٹ کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹویٹر کے لوگو سے متصل پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے خیرمقدمی مہر بھی چسپاں کی گئی۔اس مہر پرڈورسی کی دبئی میں داخلے کی تاریخ درج ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس تصویر نےصارفین کو اپنا دلدادہ بنادیا، جسے بڑے پیمانے پر شیئر اور پسند کیاجارہا ہے، بعد ازاں جیک ڈورسی نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کے دوران حاکم دبئی کے نائب الشیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم سے بھی ملاقات کی۔

View image on Twitter


غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھ اکہ اس موقع پر ٹویٹر کے بانی کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم الشیخ محمد بن راشد کی ٹویٹر پرپوسٹ کی گئی ٹویٹس پرمشتمل کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations