میرپورخاص میں آم کی اچھی فصل متوقع ، کاشتکاروں نے نوید سنادی
میرپورخاص میں آم کی اچھی فصل متوقع ، کاشتکاروں نے نوید سنادی
میرپورخاص میں کاشتکاروں نے اس بار آم کی اچھی فصل کی نوید سنادی ہے۔ آم کی بھرپور فصل جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

Mirpurkhas Mae Mango Ki Achi Fasal Mutawaqe Kashatkaroon Ne Naweed Sundi

میرپورخاص ضلع میں بارہ ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر آم کے باغات ہیں، جن سے لگ بھگ 60 سے 65 ہزار میٹرک ٹن آم کی سالانہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

کاشتکاروں کے مطابق شدید گرمی نے بھی آم کی فصل پر مثبت اثرات ڈالے ہیں۔ پھل اچھا لگنے کے باعث آم کے باغات کے سودوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے آم کے کاشتکار بھی مطمئن نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آم پچھلی بار سے کافی اچھا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار اسی ٹھیکیدار نے لیا تھا 16 لاکھ میں اور اب اس نے لیا ہے22 لاکھ میں لیا ہے۔ اس سال ٹھنڈ کچھ کم پڑی اور گرمی تھی اس لیے آم اچھا آیا ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations