ننگر ہار:امریکا کا سب سے بڑا بم حملہ، 36 دہشت گرد ہلاک
ننگر ہار:امریکا کا سب سے بڑا بم حملہ، 36 دہشت گرد ہلاک
ننگر ہار کے مہمند درہ میں دو پہاڑوں کے درمیان امریکا نے سب سے بڑا بم گرا کر داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ،افغان وزارت دفاع کے مطابق امریکی کارروائی میں 36 دہشت گرد مارے گئے۔

Nangarhar Mein America Ka Sab Sey Bare Bomb Sey Hamla 36 Dehshat Gard Halak

افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی بم ننگر ہار کے گاؤں مہمند درہ میں دو پہاڑوں کے درمیاں داعش کے ٹھکانوں پر گرایا گیا، جہاں سرنگ میں داعش کے اسلحے سے لیس 40 سے 70 دہشت گرد موجود تھے ۔

بم حملے سے قبل علاقے میں موجود ایک خاندان کو وہاں سے محفوظ مقام پر بھی منتقل کیا گیا،افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق امریکی حملے میں کوئی بھی شہری ہلاک نہیں ہوا ، جبکہ داعش کے 36 دہشت گرد مارے گئے ۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations