کیوی وزیراعظم کو خراجِ تحسین: برج خلیفہ جسینڈا آرڈن کی تصویر سے جگمگا اٹھا
کیوی وزیراعظم کو خراجِ تحسین: برج خلیفہ جسینڈا آرڈن کی تصویر سے جگمگا اٹھا
ہمدرد، باوقار اور رحم دلی کی مثال قائم کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔


نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر سے جگمگاتا برج الخلیفہ: فوٹو بشکریہ خلیج ٹائمز

ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔

 متحدہ عرب امارات نے جسینڈا آرڈن کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور  دبئی کا برج خلیفہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر سے جگمگا اٹھا جب کہ سلام بھی پیش کیا۔

برج خلیفہ پر شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم کردیے۔

متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا۔

View image on Twitter

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations