views

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں28 ہزار 117 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 50 ہزار 782 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 839 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 58 ہزار 437 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
سب سے زیادہ کیسز کی تعداد
صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 58 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 57 ہزار 868، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 107، بلوچستان میں 8 ہزار 437، اسلام ا?باد میں 9 ہزار 242، آزادکشمیر میں 703 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 164 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں سے 58 ہزار 437 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔
اموات
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 136 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 975 ہوگیا ہے، کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 149 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 886، خیبر پختونخوا میں 731، اسلام ا?باد میں 90، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 89 اور ا?زاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment