views

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیاہے لیکن ابھی تک قبول نہیں کیا گیاہے ، ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناتھاک ہ وفاقی حکومت کی ایک اور وکٹ گر چکری ہے ، معاون خصوصی ملک سے باہر جا چ کے ہیں اور انہوں نے فی الحال اپنے آپ کو سیاست سے دور کر لیاہے ، ان کا ستعفیٰ حکومت کو موصول ہو چکاہے لیکن اسے ایک ماہ کی چھٹیوں پر منتقل کیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور عہدے سے الگ ہو رہے ہیں ۔
کچھ دن قبل یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما نے خود بیان جاری کیا اور کہا کہ وہ فی الحال ایک ماہ کی چھٹیوں پر ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے نجی ٹی وی جی این این نے یہ دعویٰ کر دیاہے کہ ندیم افضل چن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے اور امکان ہے کہ وہ واپس پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کر لیں ۔
Comments
0 comment