2,426
views
views
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہناہے کہ گرین لائن پروجیکٹ کراچی کے عوام کے لئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے ،کوشش ہے کہ رواں برس کے آخر تک اسے مکمل کرلیا جائے

ناظم آباد میں گرین لائن پروجیکٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام بھی ماڈرن ٹرانسپورٹیشن سروس چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے صحت،تعلیم ودیگر شعبوں میں منصوبوں کا اعلان کیاہے، انٹر چینج کا منصوبہ ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
محمد زبیر کا کہناتھاکہ مختلف منصوبوں کیلئےپرائیوٹ سیکٹر کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،کراچی میں رواں سال کے آخر تک 50 ہزارملازمتوں کےمواقع ملیں گے۔
Comments
0 comment