1,236
views
views
سعودی الراجحی المالیہ کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ رواں برس پیٹرول سے 605 ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق الراجحی المالیہ کمپنی نے اس توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس پیٹرول سے 605 ارب ریال کی آمدنی ہوگی جس کی مالیت ڈالر میں 161.36 ارب بنے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
اعداد و شمار کے حوالے سے اس کی وضاحت یہ کہہ کر رپورٹ میں کی گئی ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 291 ارب ریال کی تیل سے آمدنی شامل نہیں۔ موجودہ بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 194.7 ارب ریال کا دکھایا گیا ہے۔ 2018ء کے دوران متوقع خسارہ 82 ارب ریال کا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران تیل کے سوا برآمدات کی شرح نمو 26.7 فیصد ہے۔
Comments
0 comment