اسلام آباد میں مزید علاقے سیل کرنےکا فیصلہ؟حالات خراب
اسلام آباد میں مزید علاقے سیل کرنےکا فیصلہ؟حالات خراب
اسلام آباد میں مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں سیکٹر جی سکس ون اور ٹو، جی ٹین فور اور جی سیون ٹو کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاق 24 جون کی شام 7بجے سے ہو گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر جی 6 ون، ٹو ، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا۔ ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ہفتے کے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے حوصلہ افزا نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اور جی نائن سیکٹر میں نئے کیسز میں تقریباً 50 سے 60 فیصد کمی آئی ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations