اسمارٹ فونز پیدل چلنے والے 6ہزار امریکیوں کے قاتل
اسمارٹ فونز پیدل چلنے والے 6ہزار امریکیوں کے قاتل

اسمارٹ فون پیدل چلنےوالوں کے بڑے قاتل بن گئے،یہ انکشاف امریکی تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے کہ 2016ء میں 6ہزار پیدل چلنے والے امریکی اسمارٹ فون کی وجہ سے قتل ہوئے۔

Smartphones Padel Chalnay Walay 6 Hazar Amerikio Kay Katil


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ اور سڑک پارکرنے کےدوران اسمارٹ فون کا استعمال پیدل چلنےوالوں کی اموات کی بڑی وجہ ہے ۔

امریکی ہائی وے سیفٹی ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ2016ء میں20برس کے دوران پیدل چلنے والے سب سے زیادہ امریکی ہلاک ہوئے،جن کی تعداد 6ہزار سے زائد ہے، ان اموات کی وجہ اسمارٹ فون کا استعمال قراردیا جارہا ہے۔

امریکا میں ایک تحقیق کے مطابق پیدل چلنےوالے افراد کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چھ سالوں میں یہ تعداد چار گنا بڑھ گئی ہے ،ان حادثات کی بڑی وجہ اسمارٹ فون کااستعمال ہے جو راہ چلتے اور ڈرائیونگ کرتے صارفین کی توجہ ہٹانے کا سبب بنتے ہیں ۔

دوسری جانب اسمارٹ فون سے بڑھتے حادثات کی روک تھام کے لیے جرمنی اورآسٹریلیاسمیت مختلف ممالک میں ٹریفک لائٹس کی زمین پرتنصیب کا تجربہ بھی کیا جا رہا ہے ۔

روڈ سیفٹی ماہرین کے مطابق کیونکہ اسمارٹ فون استعمال کرنےوالوں کی نظریں نیچے اسکرین پرہوتی ہیں اس لیے زمین پر نصب سرخ لائٹ انہیں خبردار کرسکتی ہے ۔

اس مقصد کے لیےمختلف گزرگاہوں اور سب ویز کا انتخاب کیا گیا ہے اور اسے ایک کامیاب تجربہ قراردیا جارہا ہے ۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations