سندہ حکومت نے بھی کرونا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی
سندہ حکومت نے بھی کرونا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کراچی: وزیر صحت سندھ نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے: وزیر صحت سندھ

ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے جیو نیوز کے پروگرام 'جیو پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کے لیے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، نجی اسپتال کورونا وائرس ٹیسٹنگ فیس 8 ہزار روپے تک لے رہے ہیں جب کہ حکومت یہ ٹیسٹ مفت میں کررہی ہے۔

وزیر صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال 

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 700 سے زائد ہے۔  

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations