views

صنم ماروی کی بہن ریشماں نے لاہور کے تھانہ نواب ٹاون میں درخواست دائر کی ہے کہ گلوکارہ نے مسلح افراد کے ساتھ مل کر ان کے گھر پر دھاوا بولا، توڑ پھوڑ کی اور ان کا پرس چھین لیا جس میں 15ہزار روپے اور دیگر ضروری کاغذات تھے۔
اس سے قبل اداکارہ صنم ماروی کو اپنے شوہر کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے تھانوں اور عدالتوں کے چکر لگانا پڑے تھے۔
خیال رہےکہ صوفیانہ شاعری اور لوک گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے رواں ماہ اپنے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
گلوکارہ نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی مگر شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا، شوہر بچوں کے سامنے گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا ہے، میں صرف اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے، 11 سال سے شوہر کا تشدد برداشت کررہی تھی اب اس کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔
صنم ماروی کے خاوند نے عدالت میں پیش ہوکر بیان نہیں دیا جس کے بعد عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کردی۔
واضح رہے کہ گلوکارہ کی حامد علی کے ساتھ دوسری شادی تھی جن سے ان کے تین بچے بھی ہیں جب کہ ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔
Comments
0 comment