1,808
views
views
سنگاپور ائیرپورٹ پر ایمریٹس ائیرلائن کا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا

سنگاپور ائیرپورٹ پر ایمریٹس ائیرلائن کا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایمریٹس ائیرلائن نے ایک بیان میں بتایاہے کہ سنگاپور سے دبئی جانے والی پرواز EK-405 کو حادثہ رن وے پر ٹریفیکنگ کے دوران پیش آیا، جس کی وجہ سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ۔
اطلاعات کے مطابق اب طیارے کی مرمت کی جارہی ہے، ایمریٹس ائیرلائن نے حادثہ کی وجہ سے مسافروں کو پہنچنے والی پریشانی پر معذرت کرلی
Comments
0 comment