سو سالہ شخص دوبارہ نوکری پر بحال
سو سالہ شخص دوبارہ نوکری پر بحال
امریکہ کے سو سالہ شخص نے اپنی سالگرہ پر دلچسپ خواہش کا اظہار کیا

امریکہ کے سو سالہ شخص نے اپنی سالگرہ پر دلچسپ خواہش کا اظہار کیا.

نیوجرسی(روزنامہ دنیا) امریکہ کے سو سالہ شخص نے اپنی سالگرہ پر دلچسپ خواہش کا اظہار کیا جس میں اس نے دوبارہ اپنی پرانی کمپنی میں ملازمت مانگ لی ہے ۔نیوجرسی کے بِل ہینسن نامی شہری کو ریٹائر ہونے سے نفرت ہے اور ان کی یہ بات ان کی پرانی کمپنی نے سن لی اور انہیں عین سالگرہ والے دن کام پر بلایا جب وہ اپنی کمپنی پہنچے تو وہاں سارے پرانے دوست ان کے منتظر تھے جنہوں نے بِل کے لیے خاص کیک کا انتظام کررکھا تھا اور سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا۔

اس روز 100 سالہ بِل ہینسن نے پورے دن کام کیا اور انہیں ایک ڈالر معاوضہ دیا گیا۔سالگرہ منانے اور معاہدے پر دستخط کرنے کے 15 منٹ بعد بِل نے کام شروع کردیا۔ ہینسن نے اس کمپنی کی 32 سال خدمت کی اور 97 سال کی عمر میں بڑی مشکل سے ریٹائر ہوئے کیونکہ وہ ریٹائرنہیں ہونا چاہتے تھے۔
 

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations