814
views
views
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے انہیں مسلسل بخار تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا تھا۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔
انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ امین الحق نے بتایا کہ بخار محسوس ہوتے ہی انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 800 سے زائد ہے۔
Comments
0 comment