views
ہمارا موازنہ دوسری قوموں سے کیا جاتا ہے، وہ لوگ اپنی حکومت کی بات سنتے ہیں، ہم لوگ نہیں سنتے، لیکن اگر میری باتوں سے کسی کی دل آزاری ہو گئی ہے تو میں معذرت کرتی ہوں، صوبائی وزیرصحت
لاہوریوں کو اللہ کی الگ مخلوق کہنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موازنہ دوسری قوموں سے کیا جاتا ہے، وہ لوگ اپنی حکومت کی بات سنتے ہیں، ہم لوگ نہیں سنتے، لیکن اگر میری باتوں سے کسی کی دل آزاری ہو گئی ہے تو میں معذرت کرتی ہوں۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیکن میں نے جو باتیں کی ہیں، مجھے خود بتا دیا جائے کہ کیا وہ غلط تھیں؟ پروگرام کے اینکر سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میڈیا نے خود ایسے لوگوں کے انٹرویوز نشر کئے ہیں جس کہتے تھے کہ کورونا کچھ نہیں ہے، ایسے لوگ یہ بیان دے کر بازاروں میں گھوم رہے تھے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس سے پہلے ایک نجی ٹی وی چینل میں قوم کو جاہل اور لاہور کی عوام کو اللہ کی الگ مخلوق کہا تھا جس کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی تھی۔
ان کے ان بیانات کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد اب انہوں نے قوم کو جاہل کہنے پر معافی مانگ لی ہے۔ اس سے قبل جس پروگرام میں گفتگو کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اس میں لاہور کے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کے اعلان کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی صوبائی وزیر صحٹ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور کی عوام اللہ کی کوئی الگ مخلوق ہیں، لاہوریئے کوئی بات سننے کا تیار ہی نہیں ہوتے اور ہر چیز کو بطور تماشہ دیکھتے ہیں۔
بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں کہ جتنی مرضی باتیں کر لیں، ہم نے باتیں نہیں ماننی۔ صوبائی وزیر صحت کی جانب سے پوری قوم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شاید ہی کوئی قوم ایسی ہو گی جتنی کہ ہم ہیں، ہم نے پوری کوشش کر لی کہ لاک ڈاؤن کر کے کورونا کو کنٹرول کر لیا جائے، لوگوں کے اصرار پر عید کے دنوں میں ریلیف دیا گیا لیکن لوگوں نے اس میں بھی بے احتیاطی کی جس کا نقصان ہمیں آج کیسز کی بڑھتی ہوئے تعداد کی صورت میں اٹھانا پڑ رہا ہے۔
Comments
0 comment