عائشہ ممتاز سمیت دیگر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری
عائشہ ممتاز سمیت دیگر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری
وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عظمت اللہ نے جاری کیے

عائشہ ممتاز سمیت دیگر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور : ایڈمنسٹریٹرلاری اڈہ عائشہ ممتاز سمیت فوڈ اتھارٹی کے 3 افسران کےعدالت پیش نہ ہونے کا معاملے پر عدالت نے سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نےعائشہ ممتاز سمیت دیگر افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے تھانہ باغبانپورہ کے 5 پولیس افسروں کی گرفتاری کا بھی حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور گواہوں کو24 جنوری کو پیش عدالت کے روبرو پیش کریں۔ سرکاری افسروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عظمت اللہ نے جاری کیے ۔ وارنٹ گرفتاری کا مراسلہ ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ پولیس سرکاری ملازمین کی گرفتاری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations