عمران خان کے خطاب نے نعیم الحق کو بور کر دیا
عمران خان کے خطاب نے نعیم الحق کو بور کر دیا
نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران نیند کے مزے لیتے رہے

عمران خان کے خطاب نے نعیم الحق کو بور کر دیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2018ء) پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران نیند کے مزے لیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سر سبز پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔تاہم اس تقریب میں نعیم الحق نیند کے مزے لیتے رہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نیند کے مزے لیتے رہے۔

تاہم نعیم الحق کمیرے کی آنکھ سے بچ نہ پائے۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی تصاویر بھی سامنے آتی رہی جن میں انہیں اپنے قائد کے خطاب کے دوران یا پھر کسی اجلاس میں سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔اور اب تحریک انصاف کے رہنما بھی اپنے پارٹی چئیرمین کے خطاب کے دوران سونے لگ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے عمران خان خطاب میں کلین اینڈ گریب مہم سے متعلق آگاہ کر رہے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے 13 اکتوبر سے صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، تحصیلوں کی سطح پرصفائی کے مقابلے کروائیں گے،صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے لوگوں کو نوکریاں دیں گے،کلاس پنجم تک نصاب میں صفائی کا مضمون شامل کریں گے،پٹرول پمپس کوٹوائلٹس صاف رکھنے کی ہدایت کردی،صفائی نہ ہونے کی صورت میں واٹس ا یپ نمبرپرشکایت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے آج یہاں صاف اور سرسبز پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کے دو یا تین مہینے بعد تحصیل کی سطح پر صفائی کیلئے مقابلے کروائیں گے، جن تحصیلوں نے صفائی اچھی کی توان کوانعامات بھی دیں گے۔صفائی میں پیچھے رہ جانیوالی تحصیلوں میں افسران سے پوچھا جائے گا۔گرین اور کلین پاکستان مہم کے ایمبیسڈر بھی بنائے جائیں گے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations