827
views
views
ریاض کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے دنیا بھرمیں سماجی فاصلوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم ماہ مقدس اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ عیدالفطر قریب ہے تو ایسے میں عید نماز کے اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آرہی ہیں۔

اس حوالے سےعرب خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نےکہا ہے کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل ہے۔
جیونیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ گھر پر اکیلا شخص یا ایک سے زیادہ لوگ ملکربھی عید نماز پڑھ سکتے ہیں ۔سعودی مفتی اعظم نے سعودی شہریوں کو عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے کی تاکید بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ اس وقت سعودی عرب میں ایکٹو کیسز کی تعداد28,718 جن میں سے 202 کی حالت تشویشناک ہے۔مملکت بھر میں اموات کی تعداد 312ہو چکی ہے۔
Comments
0 comment