آٹا پھر مہنگا ، مہنگائی اور کورونا سے ستائی عوام کیلئے ایک اور پریشانی
آٹا پھر مہنگا ، مہنگائی اور کورونا سے ستائی عوام کیلئے ایک اور پریشانی
لاہور آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 3 روپے فی کلوبڑھا دی جس کے بعد کھلے چکی آٹے کی نئی قیمت 65 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

آٹا پھر مہنگا ، مہنگائی اور کورونا سے ستائی عوام کیلئے ایک اور پریشانی

تفصیلات کے مطابق گندم کے سیزن کے باجود اس سال آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حیران کن ہے، اس سے پہلے فلور ملز مالکان نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 100 روپے مہنگا کیا اور اب چکی مالکان نے گندم مہنگی ہونے پر کھلے آٹے پر 3 روپے قیمت بڑھا دی ہے۔چکی مالکان کا کہنا ہے کہ 2 ہزار روپے من گندم لے کر روٹی سستی نہیں بیچ سکتے۔دوسری طرف صارفین نے شکوہ کیا نئی فصل آنے پر آٹا مہنگا ہونا تشویش ناک ہے۔محکمہ خوراک حکام اور ضلعی انتظامیہ کا مو¿قف ہے کہ قیمتوں میں اضافہ یکطرفہ ہے اس پر چکی مالکان کے خلاف کارروائی ہو گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹے کے نرخ بڑھائے ہیں اور نہ بڑھنے دیں گے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations