views

پاکستان میں سیاستدانوں کے کرنے کے لیے بہت کام ہیں جس سے وہ محبت کے دعوے کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیاستدانوں کے کرنے کے لیے بہت کام ہیں جس سے وہ محبت کے دعوے کرتے ہیں، مگر یہ لوگ بیرون ملک دوروں پر جانے کے لیے بے صبرے رہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے ارکان بیرون ملک اقامے اور رہائش رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے سوال کیا کہ 'کیا کوئی اس عجیب مفروضے کی وضاحت انہیں دے سکتا ہے جو حقیقی طور پر پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور پاکستان میں رہنا اور یہیں کام کرنا پسند کرتے ہیں'۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال رکھے ہیں۔
Comments
0 comment