views

لاہور قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان بابراعظم کے کرونا وائرس سے بچائو کے لیے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے کا انکشاف ہوا جب وہ قومی ٹیم کے دوسرے کرکٹرز کے ساتھ عبد القادر کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق اوپننگ بلے باز امام الحق اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی بابراعظم کے ہمراہ دکھائے گئے۔
مبینہ طور پر ان کھلاڑیوں نے تربیت کے دوران صحت اور حفاظت کے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے تھے۔
آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں کوویڈ 19 کے نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ روانگی سے قبل قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پی سی بی کے مطابق آپریشنل اور لاجسٹک معاملات کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول میں رکھنا بھی ایک کڑا چیلنج تھا۔
پی سی بی پہلے ہی انگلش کرکٹ بورڈ سے بات چیت کر رہا ہے تاکہ انگلینڈ کے لئے جولائی کے اوائل میں روانگی کی تاریخ کو آگے لایا جاسکے تاکہ پاکستانی سکواڈ وہاں اضافی پریکٹس ٹائم سے فائدہ اٹھا سکے۔اسی دوران پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یاددہانی بھی کروائی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران کرکٹ گراؤنڈز میں پریکٹس نہ کریں اور انہیں لازمی طور پر کوویڈ-19 سے بچائو کے پروٹوکول کا خیال رکھنا ہوگا تاکہ وہ ان کےاہل خانہ محفوظ رہیں۔پی سی بی کو تربیتی کیمپوں کے لئے لاہور میں این سی اے میں ایک ’بائیو سیفائر‘ ماحول فراہم کرنے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ اکیڈمی میں 30 کرکٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ الگ الگ رکھنے کی اہلیت موجود نہیں ہے۔
Comments
0 comment